جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کی توثیق

اسلام آباد (تشکر نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی، جبکہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لئے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان: شہداء کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا، آبائی علاقوں میں سپرد خاک

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی نے شرکت کی۔ اس موقع پر جسٹس جمال خان خیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شبلی فراز، شیخ آفتاب، عمر ایوب، اور روشن خورشید بھی شریک ہوئے۔

 

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کی گئی، جس کے تحت سندھ ہائی کورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بینچز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے، جبکہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔

61 / 100

One thought on “جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کی توثیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!