...

عوامی کالونی پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) تھانہ عوامی کالونی پولیس کی بلال کالونی پولیس چوکی نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ گشت پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکا، جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم، امیر نواب، زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرا ملزم، فرید عرف ڈاکٹر، بھی موقع سے دھر لیا گیا۔

صائم کی جارحانہ بیٹنگ! پاکستان نے کینگروز کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے پرس، اور 3 موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔ بازیافتہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم امیر نواب اس سے قبل تھانہ شرافی گوٹھ، عوامی کالونی، اور درخشاں میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ فرید عرف ڈاکٹر بھی تھانہ سعودآباد، لانڈھی، ماڈل کالونی، گلشن معمار، پیر آباد، اور شاہ فیصل کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔

 

 

ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.