وفاقی حکومت نے یومِ اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا، 9 نومبر کو ملک بھر میں بینک اور دفاتر بند رہیں گے
وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز ہفتہ کو یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 9 نومبر 2024ء کو تمام بینک بند رہیں گے۔ اس سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
آصف زرداری، نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا
دوسری جانب اسموگ کی شدت کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اور ننکانہ صاحب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بارہویں جماعت تک اور کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت اے لیول تک، بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اور ملتان کے تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ فیصلہ 17 نومبر تک نافذ العمل ہوگا۔