وفاقی کابینہ کا فیصلہ: تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (تشکر نیوز) وفاقی کابینہ کی جانب سے مختلف محکموں میں تمام عارضی آسامیوں کو ختم کرنے کے فیصلے کے تحت وزارت خزانہ نے میمورنڈم جاری کر دیا، جس پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے حالیہ میمورنڈم کے بعد ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بول نیوز میں واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف پیمرا ریجنل آفس کے باہر صحافیوں کا احتجاج

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے دفاتر میں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں عارضی طور پر خالی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے رواں سال اگست میں ملک بھر کے سرکاری اداروں میں تمام عارضی آسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

61 / 100

One thought on “وفاقی کابینہ کا فیصلہ: تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے پر عملدرآمد شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!