...

پاکستان، انٹرپول کے بچوں سے زیادتی کے ڈیٹابیس میں شامل ہوگیا

پاکستان، انٹرپول کے بین الاقوامی بچوں کے جنسی استحصال (آئی سی ایس ای) ڈیٹابیس میں شامل ہونے والا 71واں ملک بن گیا۔

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا کہ اس اقدام سے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بچوں کے آن لائن استحصال کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

ریما خان نے بھی امریکا میں ووٹ کاسٹ کیا

آئی سی ایس ای ڈیٹابیس کو انٹرپول اپنے تمام رکن ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جوڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

یہ ڈیٹابیس 2009 سے کام کر رہا ہے اور دنیا بھر میں تحقیقی پیشہ ور افراد کو ڈیٹا اور آلات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔

انٹرپول کے انسداد جرائم ڈویژن برائے بچوں کے حکام نے ڈیٹابیس کو استعمال کرنے کے لیے ایف آئی اے کے افسران کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا۔

 

 

اسلام آباد میں ایجنسی کی اکیڈمی میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے 9 افسران نے شرکت کی۔

57 / 100

One thought on “پاکستان، انٹرپول کے بچوں سے زیادتی کے ڈیٹابیس میں شامل ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.