...

عمر ایوب کا حکومت پر مرضی کے جج لانے کی کوششوں کا الزام

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے حکومت پر مرضی کے جج لانے کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے لیے خود گڑھا کھود رہی ہے، یہ قانون سازی ان کے خلاف استعمال ہوگی۔

حکومت کی وعدہ خلافی پر بلاول ناراض، احتجاجاً جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا

ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت اپنے لیے خود گڑھا کھود رہی ہے، یہ قانون سازی ان کے خلاف استعمال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کا کیا حال کردیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک ہی بڈر آیا، اس نے صرف 10 ارب روپے دینے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی نہیں کر رہا، 10 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ فی الفور صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، فارم 47 کی حکومت میں سکت نہیں ہے، بھارت میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 33 ہے یہاں 34 ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر نے بشریٰ بی بی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق خاتون اول نے بھرپور طریقے سے کیسز کا سامنا کیا، بشریٰ بی بی نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طاقت ہیں۔

 

 

عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں فی الفور صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔

61 / 100

One thought on “عمر ایوب کا حکومت پر مرضی کے جج لانے کی کوششوں کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.