چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی متاثرین دکانداروں کے حوالے سے میئر کراچی سے ملاقات

کراچی، 4 نومبر 2024: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے 7000 روڈ کے متاثرین دکانداروں کے حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وھاب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالوسیم خان اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ماڈل تھانوں کا دورہ

چیئرمین محمد یوسف نے ملاقات کے دوران 7000 روڈ متاثرین کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا وعدہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7000 روڈ نالے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے نالے اور سڑک کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے گا۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ متاثرین کو KMC کی مارکیٹوں میں متبادل جگہ فراہم کرکے حلال روزگار کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وھاب نے متاثرین دکانداروں کے متبادل جگہ فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا ہے، انشاء اللہ ہم سب مل کر اس وعدے کو پورا کریں گے۔ اس حوالے سے حال ہی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے عام نویں اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی تھی، جس میں 7000 روڈ پر نالوں پر قائم دکانوں کے متاثرین کو KMC کی مارکیٹوں میں متبادل جگہ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی میں موجود KMC کی مارکیٹیں تعمیر نو کی ضرورت ہیں کیونکہ یہ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7000 روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ نالے پر قائم تجاوزات ہیں، جن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے نالے کی صفائی نہیں ہو رہی، جس کے باعث گندہ پانی سڑک پر آ جاتا ہے اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روڈ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا سے متصل ہے اور لاکھوں افراد اس سڑک سے گزرتے ہیں۔ انشاء اللہ 7000 روڈ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے نالے اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا، جس سے لاکھوں افراد کو سہولت میسر آئے گی۔

62 / 100

2 thoughts on “چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی متاثرین دکانداروں کے حوالے سے میئر کراچی سے ملاقات

  1. Hi tashakurnews.com,

    At present, your website is not ranking on Google and your competitors are sitting at the top and taking all the fruits.
    If you’re still interested to get more phone calls and leads from your website, then we can put it on top 3 positions on Google Maps within your target area.
    Can I send the proposal and pricing to accomplish your business goals?

    Thanks,

    Bests Regards,
    Bruce Godon
    Sr SEO consultant
    http://www.increaseorganictraffic.com
    Ph. No: 1-804-715-1479

    If you don’t want me to contact you again about this, reply with “unsubscribe”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!