نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا۔ یہ بھارت کی 12 سال بعد اپنے گھر میں ٹیسٹ سیریز میں شکست اور 25 سال بعد کلین سوئپ کا سامنا ہے۔
ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں: پاکستان میں آٹو مارکیٹ کی اصل حرکیات
بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے، جبکہ بھارت نے 263 رنز کے ساتھ 28 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے نتیجے میں بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم، پہلی اننگز میں برتری کے باوجود بھارتی ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی آدھی ٹیم صرف 29 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز ریشب پنٹ نے 64 رنز بناکر ٹیم کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی پوری سیریز میں ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ول یونگ نے سیریز میں 244 رنز بناکر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھارت کا نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست ہے۔ آخری بار بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 24 سال قبل 1999 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔