سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سری لنکا نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ ہانگ کانگ میں کھیلا گیا، جہاں سری لنکا کے کپتان لاہیورو مدوشنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔

ویلنسیا کے نواحی علاقے میں سیلاب متاثرین کا احتجاج، حکام پر کیچڑ پھینکا

پاکستان کی بیٹنگ ابتدائی اوورز میں ہی مشکلات کا شکار رہی، پہلے ہی اوور میں آصف علی بغیر کوئی رن بنائے اور حسین طلعت 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑی فاسٹ باؤلر دھننجایا لکشن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد، قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور اوپننگ بیٹر محمد اخلاق نے اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو 34 رنز تک پہنچایا۔ محمد اخلاق نے 20 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ فہیم اشرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد، پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی، اور سری لنکن باؤلرز نے پوری ٹیم کو 5.2 اوورز میں 72 رنز پر محدود کر دیا۔ دھننجیا لکشن اور تھرینڈو رتنائیکے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 73 رنز کے ہدف کو سری لنکن بیٹرز نے 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا، جہاں اوپننگ بیٹر سندون ویراکوڈی نے 13 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

سری لنکا کے کپتان لاہیورو مدوشنکا نے 5 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو 2007 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں فتح دلائی۔

 

 

دھننجیا لکشن کو بہترین باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ تھرینڈو رتنائیکے کو ایونٹ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

65 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!