کراچی (تشکر نیوز) – چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 12 نومبر تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور نومبر کے ابتدائی 10 سے 12 دن موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ضلع کورنگی پولیس کی کارروائیاں: عارضی سکونت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر متعدد گرفتاریاں
سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ کراچی میں سردی کا آغاز دسمبر کے وسط سے متوقع ہے۔ اس دوران موسم میں بتدریج کمی واقع ہوگی اور ٹھنڈ بڑھنے کے آثار نظر آئیں گے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں پہاڑی علاقوں میں سرد موسم کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب میں صبح اور رات کے وقت سموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔