نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائی: عارضی سکونت ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک اور کرایہ دار گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) – نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ پولیس نے عارضی سکونت (Temporary Resident) ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک مکان مالک اور دو کرایہ داروں کو گرفتار کر لیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچایا

نارتھ ناظم آباد تھانہ کی حدود میں، عارضی سکونت ایکٹ کے تحت رینٹ ایگریمنٹ کی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن نہ کروانے پر مکان مالک یوسف ولد محمد بشیر اور کرایہ داروں محمد اکرم ولد ٹینو خان اور راشد ولد اشرف کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 339/2024 بجرم سندھ انفارمیشن Temporary Resident 3 ایکٹ 2015 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اسی طرح، حیدری مارکیٹ بلاک جی میں بھی عارضی سکونت ایکٹ کی خلاف ورزی پر مکان مالک اور کرایہ دار کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 376/2024 بجرم سندھ انفارمیشن Temporary Resident 3 ایکٹ 2015 کے تحت حیدری مارکیٹ تھانہ میں درج کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے، اور پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قانون کے نفاذ میں کوتاہی برادشت نہیں کریں گے۔

 

 

62 / 100

One thought on “نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائی: عارضی سکونت ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک اور کرایہ دار گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!