کراچی میں منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، حب چوکی سے سپلائر گرفتار

 

کراچی (تشکر نیوز) – کراچی کے ضلع کیماڑی میں تھانہ موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر رند کوچ بس اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کی کراچی ترسیل ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، کارروائی میں عاصم بلوچ نامی منشیات سپلائر کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس کی کارروائی، قائدآباد سے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث تین افراد گرفتار

پولیس حکام کے مطابق، ملزم حب چوکی بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور پسنجر بس کے ذریعے منشیات کراچی پہنچا رہا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

 

 

55 / 100

One thought on “کراچی میں منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، حب چوکی سے سپلائر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!