تشکرنیوز: سندھ پولیس نے تفتیشی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کو کیس فائل منیجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے مقدمات میں شفافیت اور مؤثر تفتیشی عمل کو فروغ ملے گا۔ آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز کے مطابق اب تک 70 سے 80 فیصد پولیس اسٹیشنز کے کیسز کا اندراج ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم میں کیا جا چکا ہے، جسے اب آن لائن آسانی سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
سید مصطفیٰ کمال کی مقبول ابڑو کے بیٹے بابل ابڑو کے انتقال پر تعزیت، فاتحہ خوانی
پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں سسٹمز کے الحاق سے مقدمات میں دستاویزی غلطیوں اور غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا، جبکہ محکمہ تفتیش اور پراسیکیوشن برانچ کے درمیان روابط میں بھی بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس تفتیشی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور سندھ حکومت نے سرٹیفائیڈ تفتیشی افسران کے لیے اضافی بنیادی تنخواہ کی منظوری بھی دی ہے، جس سے افسران کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل سے تفتیشی شعبے میں موجود خامیوں اور تاخیر کا خاتمہ ہوگا، اور پراسیکیوشن برانچ کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کیے جا سکیں گے۔ پولیس اور پراسیکیوشن کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے، اور ان اصلاحات سے دونوں شعبوں کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔