کراچی پریس کلب اور عیسیٰ لیب کا چھاتی کے کینسر سے آگاہی سیشن

تشکر نیوز: کراچی پریس کلب اور عیسیٰ لیب کے تعاون سے پروفیسر شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں ڈاکٹر رابعہ زبیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری اور کنسلٹنٹ بریسٹ کینسر نے خواتین ممبران کو بیماری کی علامات، بچاؤ کے طریقے، اور خود معائنہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے تیتسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد، گورنر سندھ اور وزیرِ اعلیٰ کی موجودگی میں نئے علم کے سفر کا آغاز

ڈاکٹر رابعہ نے بتایا کہ خواتین کو خود اپنا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اسٹیج ون پر اس بیماری سے سو فیصد بچاؤ ممکن ہے، جبکہ ایڈوانس یا اسٹیج فور پر یہ شرح صرف 22 فیصد رہ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں میں 30 سال کی عمر کی خواتین میں اس مرض کی تشخیص میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے کسی بھی غیر معمولی گلٹی محسوس ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

سیشن کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا، جس میں ڈاکٹر رابعہ نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے اور ابتدائی مراحل میں بیماری کی تشخیص کے طریقے بتائے۔

 

 

پروگرام کے اختتام پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے ڈاکٹر رابعہ زبیر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ "کراچی پریس کلب نے ہمیشہ خواتین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے، اور ایسے آگاہی سیشنز کا انعقاد اس کی مثال ہے۔” انہوں نے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے مزید سیشنز منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

66 / 100

One thought on “کراچی پریس کلب اور عیسیٰ لیب کا چھاتی کے کینسر سے آگاہی سیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!