تشکر نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے روس کے وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے ملاقات کی ہے۔
پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ؛ 5 افراد جاں بحق
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی ، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔