27 اکتوبر 2024 کو کراچی میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مرکزی دفتر واقع نارتھ ناظم آباد سخی حسن سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں ضلع وسطی کی انتظامیہ کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 ڈاکٹر سائرہ خان، پانچوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹاؤن چیئرمین عاطف خان، فوکل پرسن ظہیر احمد، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، اسکاؤٹ دستے اور ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کے علاوہ اسکول کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 2 مختلف کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک
ریلی کے دوران شرکاء نے کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ ریلی ڈپٹی کمشنر کے مرکزی دفتر سے شروع ہوئی اور سخی حسن مین روڈ سے ہو کر واپس دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے بھی ریلی کے ہمراہ موجود رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا، اور مظلوم کشمیری مسلمان جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے حق آزادی کو زیادہ دیر تک غصب نہیں رکھ سکے گی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔