پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے267 کے جواب میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری فیصلہ کن راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے سعود شکیل کے 72 رنز کی مدد سے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز پر بنا لیے ہیں، جبکہ اسے مہمان ٹیم کے خلاف اب بھی 80 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

قومی ٹیم نے دوسرے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 سے بیٹنگ کا آغاز کیا، تو کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

مردان: پولیس کا 2 خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

تاہم یہ اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور قومی کپتان 26 رنز بنا کر اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کریز پر پہنچے، دونوں نے مل کر مجموعہ 151 رنز پر پہنچایا، تاہم ریحان احمد نے اس اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کر دیا۔

اس موقع پر محمد رضوان 25 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور 151 رنز قومی ٹیم کے آدھے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

دوسرے اینڈ پر بائیں ہاتھ کے سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔

پاکستان کو چھٹا نقصان سلمان علی آغا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ ایک رن بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور ریحان احمد نے 2، 2 جبکہ جیک لیچ اور گس اٹکنسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ درست ثابت نہ ہو تھا، اور پوری انگلش ٹیم 267 رنز پر آؤٹ ہوگی جبکہ ایک بار پھر پاکستانی اسپنرز 10 وکٹیں لے اڑے تھے۔

بین ڈکٹ اور زیک کرالی نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تھا لیکن ان دونوں کے علاوہ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

بین ڈکٹ 52 رنز اور زیک کرالی 29 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کا شکار بنے تھے جس کے بعد دیگر تینوں بلے بازوں کو ساجد علی نے پویلین واپس بھیجا۔ اولی پوپ 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جو روٹ اور ہیری بروکس 5،5 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

کپتان بین اسٹوکس بھی صرف 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد جیمی اسمتھ نے گس ایٹکنسن کے ساتھ مل کر 105 رنز کی اہم شراکت قائم کی، ایٹکنسن 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

جیمی اسمتھ صرف 11 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے تھے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ان کے بعد ریحان احمد 9 رنز اور جیک لیچ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح سے پوری انگلش ٹیم 267 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 6، نعمان علی 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ اڑائی تھی۔

267 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسے جلد پہلا نقصان عبد اللہ شفیق کی وکٹ کی صورت میں ہوا اور 14 رنز بنا کر انگلش اسپنر ریحان احمد کا شکار بنے۔

ان کے بعد دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے اور وہ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گزشتہ ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام تھے جو صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

 

اس طرح سے جب تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 بنا لیے تھے، کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے اور اسے مہمان ٹیم کے خلاف 194 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

58 / 100

One thought on “پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے267 کے جواب میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!