آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

تشکر نیوز: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور کراچی زونز سمیت تمام اہم افسران نے بالمشافہ اور بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں مرحوم ایس پی محمد مظفر اقبال کو خراج عقیدت، نئے کمپلیکس کا افتتاح

اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکورٹی، اغواء برائے تاوان، منشیات مافیا کے خلاف کارروائی، مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، ایس ایچ اوز کی تقرری و تبادلہ، تھانوں کے بجٹ کے استعمال، گاڑیوں کی چوری اور قتل کی وارداتوں، اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اہم ہدایات:

چینی شہریوں کی سیکورٹی پلان کا روزانہ جائزہ لیا جائے اور ان کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے۔

سیکورٹی پلان مقامی پولیس کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کی جا سکے۔

ایس ایس پیز دفاتر میں زیادہ وقت دیں اور عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے متحرک رہیں۔

تھانوں میں پولیس نفری میں اضافہ کیا جائے اور غیر مجاز شخصیات کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو واپس تھانوں میں بھیجا جائے۔

پولیس سیکورٹی کے کیسز تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کو بھجوائے جائیں۔

ایس ایچ اوز کی تقرری اور تبادلوں میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔

مزید اقدامات:

کچہ کے ڈاکوؤں کے شہروں میں موجود سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جائے، کیونکہ یہ سہولت کار اغواء کی وارداتوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ کے خلاف منظم پلان کے تحت کارروائی کی جائے۔

ایف آئی آر کے اندراج میں فری رجسٹریشن کو ممکن بنایا جائے اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی روک تھام کی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر آئی جی سندھ نے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابیوں پر ڈی آئی جی لاڑکانہ اور متعلقہ ایس ایس پیز کو شاباش دی۔

 

 

63 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!