امریکی سنٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین

تشکر نیوز: امریکی سنٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں ان کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

کمانڈر سری لنکن فضائیہ ایئر مارشل راجا پاکسے کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم

سینٹ کام جریدے کے مطابق، جنرل سید عاصم منیر کو ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا جن کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی ہے۔ مضمون میں جنرل عاصم منیر کی قیادت، فوجی پس منظر، اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس مضمون میں آرمی چیف کا دہشت گردی کے بارے میں موقف، ففتھ جنریشن وار فیئر، اور غیر ملکی جارحیت کے جواب دینے کی صلاحیت کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق، جنرل عاصم منیر نومبر 2022 میں کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی، استحکام، اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

 

 

یہ مضمون جنرل عاصم منیر کی قیادت کی اہمیت اور پاکستان کی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو واضح کرتا ہے، جو کہ ملک کی سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر جواب دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

55 / 100

One thought on “امریکی سنٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!