غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیوں میں شدت، شہر بھر میں عمارتوں کا انہدام

تشکر نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی زیر نگرانی یہ کارروائیاں ہو رہی ہیں، جن کا مقصد شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنا اور پہلے سے موجود تجاوزات کا خاتمہ ہے۔ عبدالرشید سولنگی نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کو کسی صورت باقی نہیں رہنے دیا جائے گا اور نئے غیر قانونی تعمیراتی منصوبوں کو بھی روکا جائے گا۔

شاہراہ فیصل پر وکلاء کا احتجاج، بدترین ٹریفک جام اور شہری مشکلات میں اضافہ

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے کچھ موصولہ شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیمالیشن اسکواڈ کو ہدایات جاری کیں، جس کے تحت شہر کے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں، پورشن اور زمین کے غلط استعمال پر عمارتوں کو منہدم کیا گیا۔ کئی عمارتوں کو سربمہر بھی کیا گیا، جن میں 2 پیٹرول پمپ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، اور کے ڈی اے اسکیم 36 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں میں کئی عمارتوں کی آر سی سی چھتیں اور دیواریں منہدم کی گئیں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سینٹرل، گلبرگ ٹاؤن، اور دیگر علاقوں میں چوتھی اور پانچویں منزلوں کی تعمیرات کو بھی منہدم کر دیا گیا۔

لیاری کے علاقے میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئیں، جہاں ساتویں منزل کو منہدم کر دیا گیا اور کھڈا مارکیٹ میں واقع عمارت کو سربمہر کیا گیا۔ اس دوران بعض مقامات پر ہنگامہ آرائی کے باعث کچھ کارروائیاں ملتوی کر دی گئیں۔

 

 

ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیموں نے یہ کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی نگرانی میں کیں، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس اور علاقہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

61 / 100

One thought on “غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیوں میں شدت، شہر بھر میں عمارتوں کا انہدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!