کراچی میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے کے لیے واٹر کارپوریشن کا مرمتی کام جاری، بدھ تک مکمل ہونے کا امکان

تشکر نیوز:  سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر شہر میں والوز کی تبدیلی اور لائنوں کی مرمت کا کام بغیر کسی وقفے کے 24 گھنٹے جاری ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام بروز بدھ کو مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔

پاکستان بازار پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر کے وال کنٹرولنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے دو بٹر فلائی والوز نصب کیے جارہے ہیں، جو پانی کی منصفانہ اور مساوی تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔ سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے واٹر کارپوریشن کے افسران اور ملازمین دن رات محنت کر رہے ہیں۔

 

 

انہوں نے چیف انجینئر ظفر پلیجو اور سپرینٹنڈنٹ انجینئر سید محمد اعجاز سمیت دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کیا، جو شہر کی بہتری کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔

66 / 100

One thought on “کراچی میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے کے لیے واٹر کارپوریشن کا مرمتی کام جاری، بدھ تک مکمل ہونے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!