...

ایس ایس پی سینٹرل کی زیر صدارت اہم اجلاس، اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

تشکر نیوز: کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس) – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنا تھا۔

پاک بحریہ کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن، بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات ضبط

ایس ایس پی نے آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کو کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران ایس ایچ اوز کی گزشتہ 20 دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور اسٹریٹ کرائم اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔

 

 

میٹنگ کے اختتام پر، گرفتار ملزمان کی مؤثر انٹیروگیشن اور اس کے نتیجے میں مزید ملزمان کی کامیاب گرفتاری پر ایس ایچ او بلال کالونی اور ایس ایچ او جوہر آباد کو تعریفی سند CC-III سے نوازا گیا۔

66 / 100

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل کی زیر صدارت اہم اجلاس، اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.