...

پاک بحریہ کے سربراہ کا نیدرلینڈز کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور نیول کمانڈرز سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد، 19 اکتوبر 2024: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نیدرلینڈز کے سرکاری دورے کے دوران وہاں کی اعلیٰ ملٹری اور نیول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے وزارت دفاع میں ہونے والی مشترکہ ملاقات میں میزبان ملک کی ملٹری اور نیول قیادت کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں، عطا تارڑ

نیول چیف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشقوں اور تربیتی تبادلوں کے پروگراموں کے ذریعے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیدرلینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس، وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس نے بھی مختلف شعبوں میں مضبوط فوجی تعاون کی اہمیت کو سراہتے ہوئے دفاعی شعبے میں مزید تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور وہاں کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی، وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ بحری تعلقات، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز (RMSP) اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں پاک بحریہ کی شرکت کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کردار کو اجاگر کیا۔

 

 

مزید برآں، ایڈمرل نوید اشرف نے ڈیمن شپ یارڈ اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جہازوں کی تعمیر اور مرمت کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس سرکاری دورے سے دونوں ممالک کے مابین مجموعی طور پر اور بحری افواج کے درمیان خصوصی طور پر دفاعی تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.