سانحہ کارساز: پیپلز پارٹی کے کارکنان پر دنیا کا سب سے بڑا حملہ، سعید غنی

تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر، سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ تھا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر 2007 کو ہونے والے حملے کے پیچھے وہی قوتیں تھیں جنہوں نے 27 دسمبر کو بھی محترمہ بینظیر بھٹو پر حملہ کیا۔

اطالوی بحری جہازوں کا کراچی دورہ، پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

سعید غنی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، ڈپٹی میئر سلمان مراد اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کارساز کو 17 سال گزر چکے ہیں، لیکن وہ دن کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 170 کارکنان جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، جب کہ اس حملے کا اصل ہدف محترمہ بینظیر بھٹو تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال جلسے کا انعقاد کیا جاتا ہے، اور اس سال یہ جلسہ 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ سعید غنی نے الزام لگایا کہ 18 اکتوبر اور 27 دسمبر کے واقعات کے شواہد کو مٹا دیا گیا تھا، اور حکومت کی جانب سے کیس عدالت میں لے جانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ 27 دسمبر کے حملے میں کچھ افراد گرفتار ہوئے تھے، لیکن بعد میں عدالت نے انہیں رہا کر دیا، تاہم پیپلز پارٹی اس کیس میں اب بھی عدالت میں موجود ہے۔

62 / 100

One thought on “سانحہ کارساز: پیپلز پارٹی کے کارکنان پر دنیا کا سب سے بڑا حملہ، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!