کراچی کی تعمیراتی لاقانونیت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات: عبدالرشید سولنگی کی کاوشیں جاری

 

تشکر نیوز:  ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، عبدالرشید سولنگی کی سربراہی میں کراچی کی تعمیراتی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ ان کی کاوشوں کے سلسلے میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، اور مختلف ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اہم میٹنگز ہوئیں جن میں تعمیراتی قوانین کے نفاذ اور شہری ترقی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

سانحہ کارساز: پیپلز پارٹی کے کارکنان پر دنیا کا سب سے بڑا حملہ، سعید غنی

تفصیلات کے مطابق، عبدالرشید سولنگی کی کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے ہونے والی ملاقاتوں میں طے پایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت تعمیراتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی، سڑکوں پر پارکنگ کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے، خصوصاً ان عمارتوں کے خلاف جہاں کارپارکنگ کے لیے مختص جگہوں کو غیر قانونی طور پر دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

میٹنگز میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس بی سی اے کے جاری کردہ کیو آر کوڈز (QR Codes) کو تمام عمارتوں پر واضح طور پر نصب کیا جائے گا تاکہ بلڈنگ کی قانونی حیثیت کی جانچ ممکن ہو۔ غیر قانونی تجاوزات اور زیرتعمیر عمارتوں کے سامنے سڑکوں پر تعمیراتی مواد رکھنے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید برآں، عبدالرشید سولنگی اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں راشد منہاس روڈ سے طارق روڈ تک سڑکوں کی خوبصورتی اور عمارتوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہراہ فیصل کی طرز پر اس اہم شاہراہ پر بھی عمارتوں کی بیرونی حالت کی بہتری، فٹ پاتھ کی مرمت، گرین بیلٹ اور اوپن اسپیس کی بحالی سمیت ماحول کو خوشنما بنانے کے لئے پودے لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 

 

عبدالرشید سولنگی نے اس حوالے سے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی خصوصی توجہ اور تعاون سے کراچی میں تعمیراتی لاقانونیت کا خاتمہ ہو رہا ہے اور شہر میں قانونی تعمیرات اور خوبصورت تعمیراتی ماحول کی جانب تیز پیش رفت جاری ہے۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!