ماڈل و اداکارہ یشما گل کوبولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے
اداکارہ نے حال ہی انسٹاگرام پر بیرون ملک سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں بولڈ اور تنگ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا BPO اور Tech Career Expo 2024 میں سپورٹ پارٹنر کے طور پر کردار
تصاویر میں یشما گل کو نہ صرف بستر پر ادائیں دکھائے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں ہوٹل کے باہر روڈ پر بھی جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ سیر سپاٹے کرنے کے دوران بنائی گئی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے یشما گل کی جانب سے بولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر انہیں حال ہی میں اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پروگرام میں جاکر وہاں دین اسلام کی جانب راغب ہونے کی اپنی بات بھی یاد دلائی اور لکھا کہ چند دن قبل ہی تو اداکارہ دین اسلام کی باتیں کر رہی تھیں اور اب ان کا لباس دیکھیں۔
بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر یشما گل کی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دیکھ لیا تو وہ سرف پی لیں گے۔
کچھ مداحوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے اور لکھا کہ انہوں نے کس طرح اسلام کی طرف واپسی کی ہے؟
—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی پوسٹ پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے استغفار بھی لکھا اور یہ بھی شکوہ کیا کہ یشما گل ویسے بڑی ایمان والی خاتون ہونے کی باتیں کرتی رہتی ہیں لیکن اب ان کے حال دیکھیں۔
مداحوں نے یشما گل کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی شوبز شخصیات ہی اسلامی احکامات اور تعلیمات کو مذاق سمجھتیں اور ان کا مذاق اڑاتی ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی اور ان کے لیے خدا سے دعا کی کہ وہ انہیں اچھی راہ پر چلنے کی توفیق دیں۔