نمل یونیورسٹی میں آل کراچی تقریری مقابلے کی تقریب، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا سندھ حکومت کی ترجیح: وزیر توانائی ناصر حسین شاہ

تشکر نیوز:  صوبائی وزیر توانائی اور ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمل یونیورسٹی کراچی کیمپس نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ پہلے آل کراچی بین الجامعات تقریری مقابلے میں کیا، جہاں شہر بھر کی بیس سے زائد جامعات کے 38 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

میمن گوٹھ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی چھالیہ اور گٹکا ماوا سپلائی نیٹ ورک بے نقاب

ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کا رجحان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی تربیت و حوصلہ افزائی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

تقریر کے دوران انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے جاری مختلف پروگراموں اور منصوبوں کا ذکر بھی کیا، جن کے ذریعے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

59 / 100

One thought on “نمل یونیورسٹی میں آل کراچی تقریری مقابلے کی تقریب، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا سندھ حکومت کی ترجیح: وزیر توانائی ناصر حسین شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!