قومی ادارہ امراض قلب کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر طارق شیخ کے خلاف سنگین الزامات

تشکر نیوز:  قومی ادارہ امراضِ قلب (NICVD) کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر طارق شیخ، جنہیں کرپشن، غیر قانونی تقرریوں اور ہراسمنٹ کے الزامات کے تحت او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنایا گیا تھا، تاحال سازشوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اکتوبر میں ان کی عہدے سے برطرفی کے باوجود، وہ بدستور اپنے دفتر میں بیٹھ کر ادارے کی انتظامیہ کے خلاف سازشیں تیار کر رہے ہیں۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کی کامیاب کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے بعد، ڈاکٹر طارق شیخ نے عہدہ دوبارہ سنبھالنے اور اپنے مخالفین سے حساب چکانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ مزید برآں، وہ ان افسران کو بھی دھمکا رہے ہیں جو ان کی تنزلی کا سبب بنے تھے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر طارق شیخ انتظامیہ کے خلاف ملازمین کو بھڑکا کر احتجاج اور ہڑتال کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، جس سے ادارے کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کی سازشوں سے واقف مخلص ملازمین بارہا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے ان کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کر چکے ہیں۔

 

 

اطلاعات کے مطابق، ان کے او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد، وہ عناصر جو وقتی طور پر خاموش تھے، دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں اور روزانہ ڈاکٹر طارق شیخ کے دفتر میں میٹنگز کا انعقاد کر کے سینئر افسران کو بلیک میل کرنے اور ادارے کے خلاف نئی سازشیں تیار کر رہے ہیں۔

55 / 100

One thought on “قومی ادارہ امراض قلب کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر طارق شیخ کے خلاف سنگین الزامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!