چینی وزیر اعظم کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

تشکر نیوز:  چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو ایک متحد، مستحکم، خوشحال اور مضبوط ملک دیکھنے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

 

پاکستانی فوج نے بھی اس موقع پر چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

55 / 100

One thought on “چینی وزیر اعظم کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!