ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

تشکر نیوز:  ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کی۔ اجلاس میں ایک ماہ سے جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور آپریشن کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بیلاروس کے وزیر اعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایس بی سی اے ذمہ داری کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں اور اسے مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور غیر قانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا تاکہ ضلع وسطی کے عوام کا سرمایہ محفوظ بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے اجلاس کے دوران کہا کہ غریبوں کی جمع پونجی لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور بلڈرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پائے گئے۔ اجلاس میں مزید حکمت عملی طے کی گئی کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور اس آپریشن کو ہر ممکنہ حد تک کامیاب بنایا جائے گا۔

 

 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 ڈاکٹر سائرہ خان، ڈائریکٹر ایس بی سی اے ضلع وسطی جلیس صدیقی، پانچوں سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اور فوکل پرسن ظہیر احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

66 / 100

One thought on “ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!