پاکستان اور روس کے مابین انسداد دہشت گردی مشقیں "دروزبا سیون” کا آغاز

تشکر نیوز:  پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں "دروزبا سیون” کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں منعقد کی جا رہی ہیں اور دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

کراچی پولیس چیف کی تاجر وفد سے ملاقات، سیکیورٹی مسائل کے حل کی یقین دہانی

ان مشقوں میں پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستہ حصہ لے رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں افواج کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں دوست ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

 

 

57 / 100

One thought on “پاکستان اور روس کے مابین انسداد دہشت گردی مشقیں "دروزبا سیون” کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!