بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

تشکر نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک الیاس محمود نظامی نے کیا۔

پاکستان اور روس کے مابین انسداد دہشت گردی مشقیں “دروزبا سیون” کا آغاز

پاکستان میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں مختلف ملکوں کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ سطحی مندوبین بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کا باضابطہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سنٹر میں ہوگا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر گروپ فوٹوگرافی کے بعد کانفرنس کا آغاز کیا جائے گا۔

افتتاحی خطاب میزبان وزیراعظم کا ہوگا، جبکہ غیر ملکی رہنما بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اجلاس کے دوران مختلف دستاویزات پر دستخط بھی متوقع ہیں، جو خطے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم تصور کیے جا رہے ہیں۔

 

 

57 / 100

One thought on “بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!