پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندوں کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے ملاقات

تشکر نیوز:  بلدیہ وسطی میں پولیو کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم نے بلدیہ وسطی کے پانچوں ٹاؤن چیئرمینز اور نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف سمیت دیگر ٹاؤنز کے منتخب نمائندے اور افسران نے خصوصی شرکت کی۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر طلحہ سلیم نے اس موقع پر تمام نمائندوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پولیو مہم کو بھی بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس سلسلے میں تمام نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

 

نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے عزم ظاہر کیا کہ ٹاؤن انتظامیہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن جلد پولیو سے پاک علاقہ بن جائے گا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!