کراچی کے مختلف علاقوں میں عجیب بدبو کا راز افشا

تشکر نیوز: کراچی کے ساحلی اور چند دیگر علاقوں میں حالیہ دنوں میں عجیب بدبو محسوس کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق یہ بدبو دراصل آبی پودوں، خاص طور پر فائٹوفلیکٹن کی وجہ سے ہے، جو ہر سال زیر آب بڑی تعداد میں اگتے ہیں۔

کراچی کورنگی میں مذہبی تصادم: 6 افراد زخمی، فوری طبی امداد فراہم

جواد میمن کا کہنا ہے کہ مون سون کے ختم ہونے کے بعد جب شدید گرمی کا آغاز ہوتا ہے تو یہ پودے مرنے یا سڑنے لگتے ہیں، جس کے نتیجے میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ ہر سال مون سون کے بعد یہ عمل ہوتا ہے اور اس دوران فضا کی سمت بھی تبدیل ہوتی ہے، جس سے بدبو کا اثر زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

 

 

موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس بدبو کا تعلق کسی ماحولیاتی یا صنعتی آلودگی سے نہیں ہے، بلکہ یہ ایک قدرتی عمل کا حصہ ہے جو عموماً ساحلی علاقوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

61 / 100

One thought on “کراچی کے مختلف علاقوں میں عجیب بدبو کا راز افشا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!