کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 3 فیکٹریوں پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

شکر نیوز: کراچی کے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین فیکٹریوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔ فوڈ یونٹس کو ناقص صفائی اور زائد المیعاد اجزاء کے استعمال پر یہ جرمانے کیے گئے۔

پاک سوزوکی نے بولان کی متبادل 660 سی سی ’ایوری‘ متعارف کرادی

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ونڈر بریڈ فیکٹری کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، فروٹیز پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور اے اے فوڈ پروڈکٹس پر 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

معائنے کے دوران، فیکٹریوں میں پیداوار کے لیے نلکے کے پانی کا استعمال اور غیر معیاری آلات کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق، سندھ فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ہے۔

 

 

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ ناقص پیداوار کرنے والی کسی بھی فیکٹری کو رعایت نہیں دی جائے گی، اور ہماری اولین ترجیح عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی ہے۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!