ٹشکر نیوز: امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے کراچی کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے ساتھ بحیرہ عرب میں دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا۔
شہید پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت پر سیاسی تنازعہ، شہید کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی بحری امن کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا تھا۔ اس موقع پر یو ایس ایس اوکین کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب، سے ملاقات کی، جس میں دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور بحری آپریشنز کی ٹیکٹیکل مہارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ دورہ اور دو طرفہ مشقیں پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاقائی امن اور بحری استحکام کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ شراکت داری انسداد دہشت گردی، قذاقی، منشیات کی اسمگلنگ، اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
امریکی بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ پاکستان میں دونوں بحری افواج کے مابین گہرے تعلقات کی ایک مثال ہے، اور یہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔