گلبہار پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کو تاج پیٹرولیم پمپ فردوس کالونی اور ناظم آباد نمبر 2 انک ماسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی کارروائی: دو عادی جرائم پیشہ ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد

گرفتار ملزمان کی شناخت نعیم بکک ولد خیر محمد اور عبدالصمد ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 30 بور کا لوڈ پسٹل اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، دونوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ملزم نعیم بکک پہلے منگھوپیر، شاہراہِ نور جہاں اور گلبہار تھانوں میں منشیات اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ ملزم عبدالصمد کو سائٹ سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ، اور دیگر اضلاع میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

61 / 100

One thought on “گلبہار پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!