تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ سعود آباد پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دو عادی جرائم پیشہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق ملزمان شہریوں کو صبح کے اوقات میں دفاتر جاتے وقت اسلحے کے زور پر لوٹنے میں ملوث تھے۔
لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ، 16 عمارتوں کی نشاندہی
ملزمان سے 9 چھینے ہوئے موبائل فون اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ان سے برآمد ہونے والے 6 موبائل فون سچل اور گلستان جوہر کے علاقوں سے علی الصبح چھینے گئے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عامر علی اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کورنگی، ملیر، گلستان جوہر، اور یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی ہے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2024/10/WhatsApp-Video-2024-10-12-at-5.04.47-PM.mp4?_=1اس کے علاوہ، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل بھی چھینی ہوئی نکلی، جسے وہ وارداتوں کے دوران استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سعود آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔