کراچی میں بلوچستان علیحدگی پسند تحریک کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

تشکر نیوز:  کراچی پولیس نے بلوچستان علیحدگی پسند تحریک کی اہم رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے خلاف دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ نمبر 665/2024 ملیر کے ایک رہائشی کاروباری شخصیت کی شکایت پر تھانہ قائد آباد میں درج کیا گیا ہے۔

بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

مقدمے کے متن کے مطابق، ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کو علیحدگی پسند تحریکوں میں شامل ہونے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے ورغلا رہی ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ جلوسوں اور ریلیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو ممکن بناتی ہیں۔

 

 

مقدمے میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ ملزمہ دہشت گردوں کی معاونت کرتی ہیں جو حساس تنصیبات کی ریکی کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا ہے اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی سرگرمیوں کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

66 / 100

One thought on “کراچی میں بلوچستان علیحدگی پسند تحریک کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!