...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری معاہدوں کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تقریباً 30 معاہدے طے پانے کی امید ہے۔ سعودی وفد میں تقریباً 40 حکومتی اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شامل ہوں گی، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب زراعت، آئی ٹی، تعمیراتی میٹریل، پیٹرولیم، اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی، گوشت اور چاول کی برآمدات، مائننگ، آئل ریفائنری، اور ریلوے جیسے شعبوں میں بھی معاہدے متوقع ہیں۔

سعودی عرب 2027 تک پاکستان میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں سعودی نجی شعبہ پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور اپنے نمائندے تعینات کر کے سرمایہ کاری کے حجم کو مزید بڑھائے گا۔

 

 

سعودی سرکاری وفد سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بھی بات چیت کرے گا، جبکہ حکومتی سطح پر ریگولیٹری منظوری اور این او سی کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.