ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کراچی اور میرپورخاص میں کامیاب کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، 3030 گرام چرس برآمد

تشکر نیوز: ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیموں نے کراچی اور میرپورخاص میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3030 گرام چرس برآمد کرلی۔

نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر 5 گداگر گرفتار

کراچی میں موسمیات چورنگی، گلستان جوہر کے قریب ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد علی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح، میرپورخاص میں سرکل انچارج میر رضوان تالپور کی قیادت میں ڈگری کے قریب کاچھیلو چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کے دوران منشیات فروش علی گل ولد جانی میرجت کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد ہوئی۔

 

 

ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100

One thought on “ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کراچی اور میرپورخاص میں کامیاب کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، 3030 گرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!