تشکر نیوز: اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد ایرانی کیمپ میں پولیس پر منشیات فروشوں کے حملے کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق، سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا اور بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے ارض وطن پاکستان
آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اور گھر گھر تلاشی کے دوران دو مفرور خواتین سمیت 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ علاقے میں جاری منشیات کی سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ علاقے میں امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔