سندھ پولیس کا ڈیجیٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح

تشکر نیوز:  02 اکتوبر 2024 کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم اسکول آف فائنانس/ٹریننگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدید ڈیجیٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سینٹر کا افتتاح کیا۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ٹریننگ، سابقہ سینئر پولیس آفیسر سلیم واحدی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ڈی آئی جی ٹریننگ نے افتتاح کے موقع پر ڈیجیٹل ٹریننگ بلاک کے قیام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نیو میڈیکل پالیسی کے تحت فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والے افسران اور اہلکاروں کو تربیتی کورسز کے مواقع دیے جائیں گے۔ مزید برآں، محکمانہ کورسز میں کامیاب ہونے والوں کا ڈیٹا اس بلاک میں محفوظ کیا جائے گا، اور اندرون و بیرون ملک خصوصی کورسز پر جانے والوں کا ریکارڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ، پولیس ٹریننگ سینٹرز کے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ افسران کو مؤثر اور معیاری تربیت فراہم کی جا سکے۔

 

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈیجیٹل ٹریننگ سینٹر کے قیام کو پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

54 / 100

One thought on “سندھ پولیس کا ڈیجیٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!