کراچی: ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا سنگ میل

تشکر نیوز:  کراچی میں ملائیشیا کے قونصلیٹ جنرل نے ملائیشیا کی آزادی کی 67ویں سالگرہ (ملائیشیا کے قومی دن) کے موقع پر میریٹ ہوٹل میں ایک شاندار عشائیہ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سندھ کے گورنر، کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ کراچی میں مقیم ملائیشیائی باشندوں، سفارتی برادری کے اراکین، سرکاری حکام، اور ملائیشیا کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔

ہاکس بے انصاری گودام میں آگ پر قابو: ریسکیو 1122، پاک نیوی اور کے ایم سی کا کامیاب آپریشن

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے قونصل جنرل، Herman Hardynata Ahmad نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور دیرپا دوستی پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

قونصل جنرل نے کراچی میں ملائیشیا کے تجارتی دفتر کے اکتوبر 2024 میں افتتاح کا اعلان کیا، جسے ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دفتر کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو بڑھانا ہے۔

تقریب میں ملائیشیا کی روایتی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سلات کی دلکش پرفارمنس بھی پیش کی گئی، جو جنوب مشرقی ایشیاء کا ایک مشہور مارشل آرٹ ہے۔ یہ پرفارمنس سندھ پینک سیلات ایسوسی ایشن کے طلباء نے پیش کی، جس نے حاضرین کو ملائیشیا کے بھرپور ورثے اور روایات سے روشناس کروایا۔

 

 

تقریب کا اختتام دوستی اور تعاون کی مشترکہ اقدار کے جشن کے ساتھ ہوا، اور مہمانوں نے ملائیشین قونصلیٹ کی مہمان نوازی سے خوب لطف اٹھایا۔

56 / 100

One thought on “کراچی: ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا سنگ میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!