پاک بحریہ اور قطر نیوی کی دو طرفہ مشق "اسد البحر سوم” کا کامیاب انعقاد

تشکر نیوز:  پاک بحریہ اور قطر نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں دو طرفہ بحری مشق "اسد البحر سوم” کا انعقاد کیا۔ اس مشق میں قطر بحریہ کا جہاز الخور اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس اصلت شامل تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا پارکوں اور پلے گراؤنڈز کا دورہ، تزین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

مشقوں کے دوران میری ٹائم انٹرڈکشن، سرچ اینڈ ریسکیو، اور ایئر ڈیفنس سمیت مختلف آپریشنز کیے گئے۔ ان مشقوں کا مقصد خطے کی بحری حدود میں موجود چیلنجوں سے نمٹنا اور سمندری سیکیورٹی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔

 

 

اسد البحر سوم جیسی مشقیں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ کارروائیوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بھی نئی سمت دیتی ہیں۔ یہ مشق پاک بحریہ کی سمندری سیکیورٹی اور جہازرانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

64 / 100

One thought on “پاک بحریہ اور قطر نیوی کی دو طرفہ مشق "اسد البحر سوم” کا کامیاب انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!