معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، 28 اکتوبر تک مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ، ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 28 اکتوبر تک قیام کریں گے۔ ان کی آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

منگھوپیر پولیس کی کامیاب کارروائی، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکلز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

 

 

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور نماز جمعہ کے خطبات اور امامت بھی کریں گے۔ ان کے قیام کے دوران، وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

58 / 100

One thought on “معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، 28 اکتوبر تک مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!