غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ: کراچی کے ماڈل کالونی میں زمین مافیا کا راج

تشکر نیوز: زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے سب ڈویژن ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل نقشے بغیر کسی منظوری کے جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ سب ڈیوائیڈ پلاٹوں پر بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر ہی تعمیرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی آئی) ذوالفقار بلیدی خود کو وزیر کی حیثیت دیتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ وزیر بلدیات سعید غنی کے کہنے پر کر رہے ہیں۔

پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2024 منایا

غیر قانونی منصوبے اور تعمیرات کی تفصیلات
1. شیٹ نمبر 06، پلاٹ نمبر 74
زرائع کے مطابق رہائشی پلاٹ پر موسمی بلڈر فرحان ملا نے موبائل مال اور پورشنز کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ انہوں نے پہلے ہی مارکیٹ سے کروڑوں روپے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے وصول کر لیے ہیں اور گراونڈ فلور پر دکانوں کی تعمیر مکمل کرکے پہلا فلور بھی شروع کر دیا ہے۔

2. شیٹ نمبر 05، پلاٹ نمبر 40-41-42
زرائع کے مطابق، ان پلاٹوں کی جعلی عملگمیٹ کرکے ہائی رائیز بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بغیر این او سی کے سیل و ایڈورٹائزنگ کے منصوبے کا بکنگ آفس فٹ پاتھ پر قائم ہے۔ اس منصوبے میں گراونڈ پر شو رومز اور آٹھ منزلہ رہائشی فلیٹس کی بکنگ کی جا رہی ہے۔

3. شیٹ نمبر 05، پلاٹ نمبر 92-5
زرائع کے مطابق، مسعود اسٹیٹ کے ملازم عدنان انصاری نے اورسیز پاکستانی حاجی اسماعیل مرحوم کے رہائشی پلاٹ پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی انکوائری شروع کی گئی ہے، تاہم بغیر نقشہ منظوری کے دو فلورز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

4. شیٹ نمبر 05، پلاٹ نمبر 47
زرائع کے مطابق، موسمی بلڈر جہانگیر نے پرانا اسٹرکچر منہدم کر کے بیسمنٹ کے لئے بارہ فٹ گہری کھدائی شروع کر دی ہے۔

5. شیٹ نمبر 04، پلاٹ نمبر 04
زرائع کے مطابق، رہائشی پلاٹ پر پرانا اسٹرکچر گرا کر غیر قانونی کمرشل تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں۔

6. شیٹ نمبر 05، پلاٹ نمبر 117
زرائع کے مطابق، پلاٹ کو سب ڈیوائیڈ کرکے بیسمنٹ کے لئے کھدائی شروع کی گئی ہے۔

7. شیٹ نمبر 10
زرائع کے مطابق، لیاقت علی خان روڈ پر اقرا اسٹیٹ کے مالک نے تین سو گز کی جگہ پر پرانی بلڈنگ گرا کر شاپس پلس پورشن کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

8. شیٹ نمبر 12، پلاٹ نمبر 74
زرائع کے مطابق، دو سال قبل بنائی گئی غیر قانونی دکانوں کو "ماڈل بال روم” شادی ہال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

9. جعفر باغ، سروے نمبر 36
زرائع کے مطابق، بوستان گارڈن فیز ٹو منصوبے کو سندھ بلڈنگ کنٹرول نے غیر قانونی قرار دیا تھا، لیکن تعمیراتی کام جاری ہے۔ دفتر کو سیل کرنے کے باوجود، بکنگ بوستان ہائیٹس کے دفتر سے جاری ہے۔

10. شیٹ نمبر 02، جناح ایونیو
زرائع کے مطابق، امین مسجد کے قریب رہائشی پلاٹ پر بغیر قانونی کارروائی کے پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری ہے۔

11. سوئیٹ ہوم لینڈ، پلاٹ نمبر 18
زرائع کے مطابق، پرانا بنگلہ منہدم کرکے غیر قانونی پورشنز کی تعمیرات شروع کی گئی ہیں۔

12. شیٹ نمبر 09، پلاٹ نمبر 11-1
بغیر نقشہ منظوری کے گراؤنڈ پلس ٹو ہاسٹلز تعمیر کیے گئے ہیں اور تیسری منزل پر کام شروع ہو چکا ہے۔

13. شیٹ نمبر 9، پلاٹ نمبر 11/1
زرائع کے مطابق، اشفاق مغل نے ذوالفقار بلیدی کی سرپرستی میں غیر قانونی پورشنز تعمیر کیے ہیں۔

14. شیٹ نمبر 06، پلاٹ نمبر E-79

طارق بیٹری نے رہائشی پلاٹ پر بیٹریوں کا کارخانہ قائم کر رکھا ہے، جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

15. لیاقت مارکیٹ
دکانوں کے آگے غیر زرائع کے مطابق، قانونی طور پر زمین پر قبضہ کر کے تین منزلہ تعمیرات کی گئی ہیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت

ماڈل کالونی میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں ذوالفقار بلیدی اور دیگر افسران ملوث ہیں۔ بلیدی گزشتہ دس سال سے اسی علاقے میں تعینات ہیں اور ہر بار مختصر مدت کے لیے ٹرانسفر کے بعد واپس ماڈل کالونی آجاتے ہیں۔ اس دوران مختلف اسٹیٹ ایجنسیز اور بلڈروں نے ان کے ساتھ ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کی غیر قانونی تعمیرات کا جال بچھا رکھا ہے۔

صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اور تشدد کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں تاکہ وہ اس لاقانونیت کے خلاف آواز نہ اٹھا سکیں۔ حال ہی میں وزیر بلدیات کے نوٹس پر بلڈنگ کنٹرول کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے بھی محض رسمی کارروائی کی اور پیسے بٹورے۔

 

 

ماڈل کالونی میں جاری لاقانونیت اور غیر قانونی تعمیرات کے باوجود کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں آ رہی، جس سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

63 / 100

One thought on “غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ: کراچی کے ماڈل کالونی میں زمین مافیا کا راج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!