محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کا انٹیلجنس بیسڈ آپریشن: غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

تشکر نیو: ، سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی کے یوسف گوٹھ بس اسٹاپ حب ریور روڈ، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے میں ایک انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران ملزم عرفان محمد ولد اکبر کو غیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ سے بھرا کٹ بیگ برآمد ہوا، جس میں 5 شارٹ گن، 3 رائفلز، اور 2 30 بور پستول شامل ہیں۔

اے این ایف نے ملتان ایئرپورٹ پر کوکین کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنادی

مزید 14 اسلحہ کی برآمدگی کے لئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں لانڈی اور قائد آباد کے علاقوں میں روانہ کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم نے برآمد شدہ اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج ہے۔ ملزم کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ کراچی میں مختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور گارڈ ملازمت کر چکا ہے۔

 

 

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کی اطلاع متعلقہ تھانہ جات میں دی گئی ہے۔

57 / 100

One thought on “محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کا انٹیلجنس بیسڈ آپریشن: غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!