پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

تشکر نیوز: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے دی گئی کوئی بھی ڈیڈ لائن مسئلے کے حل کے لیے کارگر ثابت نہیں ہو سکی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل بحال نہیں ہو پائی۔

عالمی یوم امن: فلسطینیوں کی نسل کشی روکی جائے، صدر مملکت کا مطالبہ

وزارتِ آئی ٹی اور پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کے دعوے ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔ ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سے صارفین کی جانب سے ڈیٹا اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ تھری جی، فور جی سروسز کے ساتھ براڈ بینڈ صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، اور روز مرہ کے کام بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

61 / 100

One thought on “پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!