ایف آئی اے نے 72 اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

تشکر نیوز:  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 72 مطلوب اشتہاری ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فہرست میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، جن کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا نیو کراچی ٹاؤن میں پارکوں کا افتتاح

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان ملزمان کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن سیل نے منی لانڈرنگ مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی فہرست طلب کر لی ہے تاکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

 

 

اس فیصلے سے ایف آئی اے کو مطلوب افراد کی مالی سرگرمیوں پر کنٹرول کرنے اور ملک میں منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

62 / 100

One thought on “ایف آئی اے نے 72 اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!